کمپنی کا
فلسفہ
""کینیڈین
ڈرائیور کو ٹریفک کی عدالت میں قابل
برداشت، صاف وشفاف، قابل اور ذی علم آواز
فراہم کرکے انصاف تک مساوی رسائی کو سہل
بنانا"" |
ہم کینیڈا
کی اصل اور نہایت کامیاب ٹریفک کورٹ ایجنٹس
کی فرم ہیں، جو ان گاڑی چلانے والوں کو پیشہ
ورانہ، قابل برداشت مصارف والی نمائندگی
فراہم کر رہے ہیں جن پر ٹریفک کے مختلف صوبائی
قوانین کے تحت الزام عائد کیا جاتا ہے۔
POINTTSپی
او آئی این ٹی ٹی ایس (پروونشل آفینسز انفرمیشن
اینڈ ٹریفک ٹکٹ سروسز) کو برائن جے۔ لوری
(Brian J. Lawrie) نے مئی 1984ء میں قائم کیاتھا،
جو میٹروپولیٹن ٹورانٹو پولیس ڈیپارٹمینٹ
اور انگلستان میں ایسیکس کانسٹبلری (Essex
Constabulary)کے پندرہ سالہ تجربہ کار ہیں۔
پی او آئی
این ٹی ٹی ایس کے قیام سے پہلے، گاڑیاں چلانے
والےجو ٹریفک خلاف ورزی کے مقابلے میں عدالتوں
میں اپنے دفاع کے از خود سامنا کرنے کی جدوجہد
کر رہے تھے، یا کسی وکیل کی خدمات حاصل کر
رہے تھے۔ ان میں سے کسی ایک انتخاب کیلئے
ان کے راستے میں معنی خیز رکاوٹیں کھڑی
کی جاتی تھیں۔ ایک عام انسان ، جو کمرہ عدالت
کے آداب اور طریقہ ہائے کار سے ناواقف ہوتا
ہے عدالتی نظام سے خوف ذدہ کر دیا جاتا ہے۔
کسی وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی لاگت مانع
ہو سکتی ہے، چونکہ فیسیں عام طور پر فی گھنٹہ
کی بنیادوں پر لی جاتی ہیں۔ مزید برآں،
وکیلوں کی وسیع تعداد ، خود تسلیم کرتی
ہےکہ وہ ٹریفک کے کیس نہیں لیتی یا لینا
نہیں چاہتی۔
اس صورت
حال سے پیدا ہونے والے مواقع برائن لوری(Brian
Lawrie)کے لئے واضح تھے جو ان کی پولیس فورس
سے استعفٰی اور POINTTSکے قیام کا سبب بنے۔
1985ء میں
لوری(Lawrie) اور POINTTSکو لاء سوسائٹی (بارایسوسی
ایشن ) نے عدالت میں چیلنج کر دیا۔ جس میں
بہت سے لوگوں نے اپنی معاشی عملداری اور
اپنی اجارہ داری کی حفاظت کیلئے وکلاء یونین
کی دوسروں کے کام میں مخل ہونے کی کوششوں
کو دیکھا۔ آخر تین سالہ شدید عدالتی جنگ
کے بعد POINTTSکو وہ اجارہ داری ختم کرنے اور
اپنے قیام میں کامیابی حاصل ہوئی، جو کہ
کہیں بھی پہلی دفعہ ، عدالتی نظام کار میں
غیروکالتی نمائندگی تھی۔
مندرجہ
ذیلPOINTTS کی تیزی سے وسعت ہے جو اس کی عظیم
ہر دلعزیز خدمات کی مانگ کےباعث ہے۔
- اس توسیع
کے شروع سے آخر تک ، اور آج تک، POINTTSکی بنیادی
لگن صرف نہایت صاحب علم اور قابل افراد
کو بھرتی کرنا ہےجس کی وجہ سےاپنے پیشے
میں کسی بھی فرد کیلئے انتہائی اونچے معیار
کی نمائندگی کو یقینی بنانا ہے۔
- آزادانہ
پیرا لیگل پیشے کے تمام معاملات کے ارتقاء
کے بارے میں POINTTS کا ایک ممتاز کردار ہے۔
یہ قانون کے تمام حصوں، قوانین و ضوابط
اور تعلیم میں حکومت کے تمام منصوبوں میں
نمایاں طور پر اپناحصہ ڈالتی رہی ہے۔
- آزاد وخودمختار
پیرا لیگل کے پیشے میںPOINTTS پہلی کمپنی تھی
، جس نے ایررز اینڈ اومشنز انشورنس حاصل
کی جو اس کے اپنے اندرونی ریویو باڈی کے
ساتھ جڑی ہوئی تھی جو اپنے مؤکلوں کی حفاظت
کی ضمانت دیتی ہے۔
- POINTTSایک علم
اور معلومات کے تبادلے کے پروگرام کو اپنے
نیٹ ورک کے ساتھ برقرار رکھتی ہے جس میں
36دفاتر اور47نمائندگان ہیں۔ یہ اس بات کو
یقینی بناتا ہےکہ جب کوئی نمائندہ عدالت
میں آپ کی نمائندگی کرےتو ہر نمائندے کے
پاس جدید ترین قوانین اور عدالتی فیصلوں
کے بارے میں تازہ ترین معلومات ہوں۔
- POINTTSکے دفاتر
کا نیٹ ورک قریبی طور پر جُڑ ا ہوا ہےتاکہ
جب کسی گاڑی چلانے والے پر دوردراز کےدائرہ
اختیار میں خلاف ورزی کا الزام عائد ہو
تو وہ اپنے گھر کے قریب ترینPOINTTSکے دفتر
جاسکے، وہاں اس کا انٹرویو ہو اور وہ کسی
دوسرے علاقے میں نمائندے کو معلومات فراہم
کر سکےاور عام طور پر اسے سفر کی کوئی فیسیں
نہیں ادا کرنا پڑ تیں، یہاں تک بہتر ہوتاہے
کہ ، اسے عام طور پر عدالتی کاروائی کیلئے
نہیں جانا پڑتا۔
- POINTTS کا تنازعے
کے حل کے لئے ایک اندرونی طریقہ کار ہے،
جو چند شکایات پر غور کرتا ہے جو ان خدمات
کے لحاظ سے کی جاتی ہیں جنہیں ہم فراہم کرتے
ہیں۔ دوسرا قدم مؤکل کی تسلی اور خدمت کے
معیار دونوں کو یقینی بنانا ہے۔ جب ہم یہ
کہتے ہیں " آپ کے طرف دار
ہیں…آپ کی
طرف سےہیں" تو ہمارا صدق دل سے یہی
مطلب ہے!
|